حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کیلئے نام تجویز کردیے

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو 4 نام موصول ہوئے ہیں، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام تجویز کیا۔

1753349
حکومت اور  اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کیلئے نام تجویز کردیے

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے ناموں پر غور شروع کردیا ہے، اپوزیشن نے چار جبکہ حکومت نے تین نام تجویز کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو 4 نام موصول ہوئے ہیں، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام تجویز کیا۔

مسلم لیگ (ن) نے ناصر محمود کھوسہ اور سلمان صدیق کے نام تجویز کردیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام دیا گیا۔

اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی چاروں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرکے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھیجے گی اور وہ یہ نام حکومت کو بھجوادیں گے۔

دوسری طرف حکومت نے بھی نئےچیئرمین نیب کے لیے تین نام تجویز کردیے۔

حکومت کی جانب سے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری مذہبی امور اعجاز جعفر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے عملیش چوہدری کے نام چیئرمین نیب کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں