25 دسمبر بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش

محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہو رہی ہیں

1752431
25 دسمبر بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔

بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھول چڑھائے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بانی  پاکستان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قائد اعظم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔ ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں