عمران خان نے تحریک انصاف پاکستان کی تمام تر تنظیمیں تحلیل کردیں

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب و خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی

1752296
عمران خان نے تحریک انصاف پاکستان کی تمام تر تنظیمیں تحلیل کردیں

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے جواز میں  اپنی سیاسی  جماعت کی  تمام تنظیمیں تحلیل کردیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی عثمان بزدار اور محمود خان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز ، وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب و خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں خاصکر پنجاب اور کے پی کے کی سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا  اور خیبر پختونخواہ کے انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی  وجوہات سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا کہ ٹکٹ خاندانوں میں بانٹے گئے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی فیصلہ کیا ہے کہ مرکز سے لے کر تحصیلوں تک  پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی جائیں، تمام پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے ہیں، چیف آرگنائزر سمیت تمام عہدیداروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں