غلط امیدواروں کا انتخاب ناکامی کی بنیادی وجہ بنا، وزیر اعظم عمران خان

عمران خان: آئندہ خیبر پختون خوا ہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا،

1750406
غلط امیدواروں کا انتخاب ناکامی کی بنیادی وجہ بنا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کا خیبر  پختون خوا ہ کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کا موجب بنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی  ٹویٹ میں کہا ہے  کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ ناکامی  میں غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ خیبر پختون خوا ہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرابھرے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، میئر کی تین سیٹیں جے یو آئی اور ایک اے این پی لے اڑی۔ سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی 64 میں سے 58 نشستوں کے رزلٹ آئے ہیں، جے یوآئی ف کی 21 نشستوں کے ساتھ پہلی اور پی ٹی آئی کی 14نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے، اے این پی کی سات اور ن لیگ کی تین سیٹیں، جماعت اسلامی دو ، پیپلزپارٹی اور تحریک اصلاحات کی ایک ایک نشست جبکہ  نو آزاد امیدوار بھی فتح یاب ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں