وزیراعظم عمران خان نےمستحق افراد کےلئےملک کی تاریخ کےسب بڑے سماجی تحفظ کے پرو گرام کا آغاز کردیا

وزیر اعظم نے کہا کہ 25 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی تو ہمارا منشور واضح تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء سے شہریوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پر30 فیصدرعایت ملے گی

1744893
وزیراعظم عمران خان نےمستحق افراد کےلئےملک کی تاریخ کےسب بڑے سماجی تحفظ کے پرو گرام کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نے کے لئے ملک کی تاریخ کے سب بڑے سماجی تحفظ کے پرو گرام کا آغاز کر دیا تاکہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی فلاح مملکت بنایا جاسکے۔ حکومت پنجاب، ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 320 ارب روپے خرچ کرے گی، پنجاب خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہر شہری کو صحت کی انشورنس کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت میکرو ہیلتھ انشورنس کی افتتاحی تقریب ، خیبرپختونخوا حکومت کے مالی اعانت کے پروگرام کے تحت جامع مساجد کے اماموں اور احساس ایجوکیشن پروگرام کے تحت طلبا میں چیک تقسیم کرنے اور احساس راشن رعایت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 25 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی تو ہمارا منشور واضح تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء سے شہریوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پر30 فیصدرعایت ملے گی، احساس راشن پروگرام کی کل لاگت 120ارب روپے ہے، پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان اور تقریبا 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے جو ملک کی کل آبادی کا تقریبا 53 فیصد ہے، ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والے خاندان اس پروگرام سے استفادے کے اہل ہوں گے ۔ اہل صارفین کو کل خریداری پر30فیصد رعایت ملے گی،یہ رعایت آٹا، گھی یا تیل اور دالوں پرملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجرا بھی خیبر پختونخوا سے ہوا ، اب نیا پاکستان کارڈ کا آغاز بھی یہاں سے ہو رہا ہے جو ا س صوبے کیلئے اعزاز ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ تھی کہ 2013 سے 2018 تک پختونخوا میں سب زیادہ تیزی سے غربت میں کمی ہوئی، یہ صوبہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں پہلی بار 30 فیصد لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملی، غریبوں کے لیے کینسر کے علاج کا ہسپتال بنایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی لیکن اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے خود کو کورونا وائرس کی وبا کی مشکل صورتحال سے نکالا اور بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان نے اپنے لوگوں اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔



متعللقہ خبریں