سیالکوٹ جیسے واقعات کےخاتمہ کیلئےجامع حکمت عملی پرعملدرآمد یقینی بنانےکافیصلہ

وزیراعظم کے زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام اوران میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں یقینی بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پرعملدرآمد کا فیصلہ کیاگیا ہے

1743822
سیالکوٹ جیسے واقعات کےخاتمہ کیلئےجامع حکمت عملی پرعملدرآمد یقینی بنانےکافیصلہ

وزیراعظم کے زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام اوران میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں یقینی بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پرعملدرآمد کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری PRIYANTH DIYAWADANAGE کے قتل کے ظالمانہ اقدام پر شدید تشویش کااظہار کیاگیا اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم ظاہر کیاگیا۔

اجلاس کے شرکاء کی رائے تھی کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اورایسے واقعات برداشت نہیں کیئے جاسکتے ۔اجلاس میں ملک عدنان کی بہادری اورہمت کو بھی سراہاگیا جنہوں نے سری لنکا کے شہری کی جان بچانے کیلئے اپنی زندگی کوخطرے میں ڈالا ۔اجلاس میں آنجہانی PRIYANTH DIYAWADANAGE کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کااظہار کیاگیا ۔

اجلاس میں وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور اعلی فوجی وسول حکام نے شرکت کی ۔



متعللقہ خبریں