سیالکوٹ واقعہ میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرتےہیں: وزیراعظم عمران خان

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں

1743261
سیالکوٹ واقعہ میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرتےہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پریانتھا کو جنونی ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرہ میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ وہ گزشتہ 16 سال سے سپورٹس فیکٹری میں کام کر رہے ہیں جبکہ مرحوم سری لنکن منیجر وہاں 7 سال سے کام کر رہے تھے۔انہوں نے تمغہ شجاعت کا اعلان کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے دوسرے لوگوں کو مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کرنے کی ترغیب ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات بند ہونے چاہئیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی کہ پریانتھا دیا وادانا پر حملہ کیا گیا ہے۔

وہ اپنے دفتر سے باہر گیا اور سری لنکن مینیجر کو بچانے کی کوشش کی لیکن لوگوں کی بڑی تعداد حملہ کرنے کے لیے جمع تھی، وہ اسے نہ بچا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے مینیجر اردو پڑھ لکھ نہیں سکتے تھے اور انہوں نے صفائی کے دوران دیوار سے پوسٹر اتار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں