واقع سیالکوٹ کے مجرمین کو کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی، صدر و وزیر اعظم

فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر کو حملے کے دوران زندہ جلا دینا ملک بھر  کے لیے باعثِ شرم ہے

1742908
واقع سیالکوٹ کے مجرمین کو کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی، صدر و وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی  سزا دی جائے گی۔

 ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا  ہے کہ سیالکوٹ کی ایک  فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر کو حملے کے دوران زندہ جلا دینا ملک بھر  کے لیے باعثِ شرم ہے۔

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے میں اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں ، تمام مجرمین  کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے بھی اپنی ٹویٹ میں  لکھا  ہےکہ سانحہ سیالکوٹ کے بعد وزیر اعظم اور حکومت کے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔ یہ واقعہ یقیناً بہت افسوسناک اور شرمناک ہے۔جس کا مذہب سے ہر گز کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام  ایک ایسا مذہب ہے جس میں پر تشدد رویے کی بجائے امن اور انصاف کا پرچار کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بھی کہنا ہے کہ واقعہ  سیالکوٹ دلخراش ہے اور  قابل مذمت ہے۔ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔ واقعے میں ملوث افراد کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائیگا۔ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کے واقعات کا سد باب کرنےکے لئے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں