پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا متمنی ہے، آرمی چیف

باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بات چیت

1742924
پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا متمنی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا متمنی ہے۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیلاروس کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس دوران  باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بات چیت ہوئی اور سفیر نے افغان صورتحال اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

جنرل باجوہ نے بتایا کہ  افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے فی الفور عالمی معاونت کی ضرورت  درپیش ہے، پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس  کے ساتھ باہمی  تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔



متعللقہ خبریں