صدر عارف علوی نے صحافیوں،میڈیا پروفیشنلزتحفظ بل کو قانون بنانےکیلئےدستخط کردئیے

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ صحافیوں کو خطرہ یش آنے کی صورت میں یہ قانون انھیں زندگی کی حفاظت اور بدسلوکی کے خلاف تحفظ کا حق فراہم کرتا ہے

1741677
صدر عارف علوی نے صحافیوں،میڈیا پروفیشنلزتحفظ بل کو قانون بنانےکیلئےدستخط کردئیے

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پیشہ وار صحافیوں کی زندگیوں اور حقوق کے تحفظ کیلئے صحافیوں اور میڈیا کے تحفظ کے تاریخی بل 2021 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے بدھ کی سہ پہر ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس اہم قانون سازی پراتفاق رائے پر خوشی کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے خیالات میں یکسانیت ہے اور اس قانون سے حکو مت اور میڈیا مالکان دونوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ صحافیوں کو خطرہ یش آنے کی صورت میں یہ قانون انھیں زندگی کی حفاظت اور بدسلوکی کے خلاف تحفظ کا حق فراہم کرتا ہے۔صدر نے کہاکہ بل کی دیگر اہم خصوصیات میں حق رازداری اور آزاد میڈیا کمیشن کا قیام شامل ہیں انہوں نے صحافیوں پربھی زوردیا کہ وہ ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں اور اپنی خبریں درست سیاق وسباق کے ساتھ پیش کریں ۔جھوٹی خبروں کے بارے میں اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ اس رجحان سے معاشروں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور افراتفری سے بچنے کیلئے اس مسئلے سے موثر انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ قانون سازی ترقی یافتہ دنیا میں صحافیوں کو حاصل حقوق کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے ۔



متعللقہ خبریں