پاکستان اور روس کا انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھنے کا فیصلہ

وں ممالک نے  انٹرنیٹ پر دہشتگردی کے پروپیگنڈے کے خلاف جدوجہد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد پر بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

1737469
پاکستان اور روس کا انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان اور روس نے عالمی دہشت گردی کیخلاف ایک دوسرے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

دونوں ممالک نے  انٹرنیٹ پر دہشتگردی کے پروپیگنڈے کے خلاف جدوجہد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد پر بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بین الاقوامی دہشت گردی اور سلامتی کو درپیش  خطرات سے نمٹنے کے زیر مقصد روس ۔پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9 واں اجلاس  منعقد ہوا۔

 روس کےنائب وزیر برائے امور خارجہ اولیگ وی سیرومولوتوف اور پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نبیل منیر نے  وفود کی قیادت کی۔

اس دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی جنگ سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی کے نظریات کا پھیلاؤ اور دہشت گردی کی نئی شکلوں کا ابھرنا ایک سنگین خطرہ ہے۔

دونوں ممالک نے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز سے متعلق امور پر اپنی دوطرفہ معاونت کو مزید وسعت دینے پر اتفاقِ رائے کیا۔

 



متعللقہ خبریں