2023 کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کے لئے قانون سازی کرلی ہے : شبلی فراز

وزیراعظم عمران خان صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف اور قابل اعتبار ہوں جنہیں سب تسلیم کریں۔ وہ جمعرات کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

1735801
2023 کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کے لئے قانون سازی کرلی ہے : شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2023 کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کے لیے قانون سازی کرلی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیدیا ہے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی، آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے،

وزیراعظم عمران خان صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف اور قابل اعتبار ہوں جنہیں سب تسلیم کریں۔

وہ جمعرات کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ انتخابات متنازعہ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے اپوزیشن سے کہا کہ حکومت سے تعاون کرے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور قابل اعتبار الیکشن کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی گئی جسے ہیک نہیں کیا جاسکتا، انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔

سید شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے معیاری الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے جوالیکشن کمیشن کے معیار کے مطابق بنائی گئی ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ انتخابات کو قابل اعتبار بنایا جائے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں