جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے:صدر عارف علوی

انہوں نے کوئٹہ میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کو بھی تعلیمی اداروں کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا

1734407
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے:صدر عارف علوی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیرہے۔

انہوں نے کوئٹہ میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کو بھی تعلیمی اداروں کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا۔صدرنے کہا کہ نجی شعبے کو ذمہ داریاں دینے سے بہتر تعلیمی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے آپ کو وقت کی ضرورت کے مطابق تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدرنے کہا کہ وہ بچے جو روایتی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ،اُن کو ہنر سکھانے کی بدولت معاشرے کا کار آمد شہری بنا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلانے اور ان کی کار آمد بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔



متعللقہ خبریں