وزیراعظم عمران خان کاعلماء، دانشوروں پر نوجوان نسل کی بہترین رہنمائی پر زور

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمدؐ کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے کے لئے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی گئی ہے

1729572
وزیراعظم عمران خان کاعلماء، دانشوروں پر نوجوان نسل کی بہترین رہنمائی پر زور

وزیراعظم عمران خان نے علما اور دانشوروں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل دور سے پیدا ہونے والے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کی بہترین رہنمائی کریں۔

انہوں نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی نہیں لگا سکتے اور اپنی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل میڈیا اور ایجادات کے منفی اثرات سے بچانے کا واحد راستہ انہیں نبی آخرالزمان حضرت محمدؐ کے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمدؐ کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے کے لئے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے سب سے بڑی ذمہ داری فلم اور ٹی وی پروڈیوسرز پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی پروڈکشنزکے ذریعے نوجوان نسل کی درست رہنمائی کریں۔



متعللقہ خبریں