ہماری پالیسیوں کے ساتھ ملک میں غربت میں کمی آئی ہے، عمران خان

حکومتی پالیسی میں پیداوار ‏اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے

1726829
ہماری پالیسیوں کے ساتھ ملک میں غربت میں کمی آئی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سےملک میں ‏غربت میں کمی آرہی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے اندازے کے مطابق پاکستان میں غربت ‏میں کمی ہوئی ہے، 2011ء میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1.90ڈالر تھا۔ رواں مالی سال غربت کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5.3 فیصد ‏تھی، پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23 میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائےگی۔

انہوں نے بتایا کہ  ہماری حکومت کی  پالیسیوں کی بدولت ملک میں غربت میں گراوٹ آرہی ہے حکومتی پالیسی میں پیداوار ‏اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان ملک میں جاری کالعدم جماعت کے احتجاج پر وزیراعظم آج علمائے اکرام سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج مختلف مکتبہ فکر کے علمائے اکرام سے ملاقات کریں گے جس میں ملک میں جاری کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کی جائے گی اور وزیراعظم جید علماء اکرام کو اہم امور کے بارے اعتماد میں لیں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم علمائے اکرام کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں