عالمی برداری افغان عوم کی مدد کرے:پاک و چین کا مطالبہ

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری سے افغان عوام کو فوری انسانی اور معاشی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

1725166
عالمی برداری افغان عوم کی مدد کرے:پاک و چین کا مطالبہ

 پاکستان کےوزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری سے افغان عوام کو فوری انسانی اور معاشی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کی اپیل کی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے اور عدم استحکام کے علاوہ باہمی لڑائی کی روک تھام ہوسکے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر نو میں تعاون کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ اور چینی عوام کی غربت کے خاتمے کے لیے بے مثال کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور سی پیک گرین ڈیولپمنٹ کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اعلیٰ معیار کے مطابق فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں