ُِپی آئی اے نے افغانستان کے لئے پروازیں معطل کر دیں

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز PIA نے، طالبان کی طرف سے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کرنے کے مطالبے کے بعد، افغانستان کے لئے پروازیں التوا میں ڈالنے کا اعلان کر دیا

1719757
ُِپی آئی اے نے افغانستان کے لئے پروازیں معطل کر دیں

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز PIA نے، طالبان کی طرف سے ٹکٹ کی قیمتیں کم کرنے کے مطالبے کے بعد، افغانستان کے لئے پروازیں التوا میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان اراکین کی طرف سے قوانین میں تبدیلی کرنے کی وجہ سے افغانستان کے لئے پروازیں التوا میں ڈال دی گئی ہیں۔

پی آئی اے نے یہ بیان، افغانستان کی وزارتِ رسل ورسائل و ایوایشن کے بیان کے بعد جاری کیا ہے۔

افغانستان وزارتِ رسل و رسائل و ایوی ایشن کے بیان میں پی آئی اے اور مقامی فضائی کمپنی 'کام ائیر' سے کابل۔ اسلام آباد ٹکٹوں کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بیان میں وارننگ دی گئی تھی کہ اس معاملے میں کسی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان ائیر لائنز PIA اور کام ائیر  کی کابل۔ اسلام آباد پروازوں کو بند کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی 120 سے 150 ڈالر  کی ٹکٹیں 2 سے اڑھائی ہزار ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بلند سطح کے بیمہ مصارف نے ٹکٹوں کی قیمت بڑھا دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں