نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئےوزیراعظم اورآرمی چیف کی مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے: فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں

1718824
نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئےوزیراعظم اورآرمی چیف کی مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہوئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیربحث آیا، وزیر اعظم عمران خان نے اس معاملے پراراکین کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ نہ دیاجائے ، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوجائے گا۔

متعللقہ خبریں