ملکی معیشت اب مثبت اشاریوں کے ساتھ درست سمت گامزن ہے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہاکہ ہماری قوم دہشت گردی اور کروناوباء پرقابوپانے کے بعدمستحکم قوم کے طورپرسامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

1717547
ملکی معیشت اب مثبت اشاریوں کے ساتھ درست سمت گامزن ہے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ملکی معیشت اب مثبت اشاریوں کے ساتھ درست سمت میںگامزن ہے۔ملتان میں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری قوم دہشت گردی اور کروناوباء پرقابوپانے کے بعدمستحکم قوم کے طورپرسامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کے لئے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم بین الاقوامی فورموں پر بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارتی فوج کے مظالم اورمجرمانہ کارروائیوں کے بارے میں ٹھوس شواہد پرمشتمل دستاویزات پیش کی ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہماری سفارتی کوششوں کے باعث کشمیراب ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ اس کاتعلق خطے کے امن کے ساتھ وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیاافغانستان اور خطے میں امن لانے کی ہماری کوششوں کی گواہ ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ دنیا کوافغانستان میں کسی بھی ا نسانی بحران سے بچائو کیلئے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔



متعللقہ خبریں