امریکہ کے پاکستان کے ساتھ ’دیرینہ تعلقات‘ استوار ہیں، نائب امریکی وزیر خارجہ

نائب امریکی وزیر خارجہ پہلی اعلی سفارتکار ہیں جنہوں نے جو بائڈن کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے

1717101
امریکہ کے پاکستان کے ساتھ ’دیرینہ تعلقات‘ استوار ہیں، نائب امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا دورہ کرنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن  کا کہنا  ہے کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ ’دیرینہ تعلقات‘ استوار ہیں ، جس میں وسیع تر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے پاکستان آنے سے قبل بھارت میں کہا تھا کہ وہ ’مخصوص اور محدود‘ مقصد کے تحت  اسلام آباد کا دورہ کر رہی ہیں اور امریکہ پاکستان کے ساتھ ’وسیع تر تعلقات‘ کا خواہاں نہیں ہے۔

رواں سال جنوری میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ امریکی سفارتکار وینڈی شرمن نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صدر بائیڈن جلد ہی وزیراعظم عمران خان سے  ٹیلی فون  پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات آگے نہیں بڑھ رہے کیونکہ افغان انخلا کے بعد امریکی ترجیحات تبدیل ہو گئی ہیں،امریکی انتظامیہ میں بھی ایک نظریہ ہے کہ پاکستان افغانستان میں امریکی شکست کا ذمہ دار ہے حالانکہ اسلام آباد کا اصرار ہے کہ اسے دوسرے کی ناکامیوں کے لیے قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا۔

تاہم نائب امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کو اہم سمجھا گیا کیونکہ یہ مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرے گا۔وینڈی شرمین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے ملاقاتیں کیں،وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ اور منظم ڈائیلاگ کا عمل ہمارے دوطرفہ مفاد کے ساتھ ساتھ مشترکہ علاقائی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں