قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کویقینی بنانےکیلیےموثراقدامات کو یقینی بنایا جائے: عمران خان

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قیمتی قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی

1715493
قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کویقینی بنانےکیلیےموثراقدامات کو یقینی بنایا جائے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قیمتی قومی اثاثوں کے پیداواری استعمال کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پاکستان کے قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا جا ئے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ کی طرف سے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملک میں عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔



متعللقہ خبریں