کم لاگت کے مکانات کی تعمیرکامنصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

وہ نیاپاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انورحیدرعلی گیلانی سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے جاری منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی

1715372
کم لاگت کے مکانات کی تعمیرکامنصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کم لاگت کے مکانات کی تعمیرکامنصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شا مل ہے اوراس سلسلے میں قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وہ نیاپاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انورحیدرعلی گیلانی سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے جاری منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کوبتایاگیا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے مزیدقرضوں کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا۔ملاقات کے دوران پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے کم لاگت کے مکانات کی تعمیرکے جاری منصوبوں پربھی غورکیاگیا۔اس کے علاوہ وزیردفاع پرویزخٹک نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔انہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں