کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کارکردگی معاہدوں پر دستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 2 سال کے لئے اپنے اہداف مقرر کرناضروری تھا

1709132
کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تبدیلی کے مخالف مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کررہے ہیں،ای وی ایم پاکستان کے مسائل حل کر دے گی، آئندہ دو سال حکومت کے لئے بہت اہم ہیں، ہمیں اپنے اہدف حاصل کرنے ہیں، تمام وزارتیں محنت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کارکردگی معاہدوں پر دستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 2 سال کے لئے اپنے اہداف مقرر کرناضروری تھا۔

اس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ آئندہ سال ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اگر ہم نے اس دوران اپنے اہداف حاصل کر لئے تو حکومت کے آخری سال میں رہ جانے والے اہداف کو حاصل کرنا بھی آسان ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ٹیم کو چلانے کا تجربہ حاصل ہے اور انہوں نے یہ کرکٹ سے سیکھا ہے ۔ ہر جگہ ٹیم کو چلانے کے اصول ایک جیسےہوتے ہیں۔ میں 10 سال کرکٹ ٹیم کا کپتان رہااور کھلاڑیوں کو آتےجاتے دیکھا۔ ہمیشہ وہ ٹیم کامیاب ہو تی جو سارا وقت اپنا جائزہ لیتی رہتی ہے ۔اور اپنی کارکردگی پرنظر ثانی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم بھی ہمیں اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا سیکھاتی ہے۔ وزیرعظم نے وزارتوں پرزور دیا کہ انہوں نے اپنے لئے جو اہداف مقرر کئے ہیں ان کو حاصل کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل میں ہار مان جانے والے کبھی آگے نہیں بڑھتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان سب مافیاز کےسامنے کھڑے ہیں جو تبدیلی نہیں چاہتے ،وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔ ماضی میں ہر الیکشن میں دھاندلی کےالزامات لگے اور متنازع ہوئے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے الزامات کا خاتمہ ہو گا۔ کرپٹ لوگ جو اس سسٹم سے فائدہ اٹھاتے رہے وہ ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے ۔ یہ حکومت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مسائل حل ہو جائیں گے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں