ہمارے ہاں، ووٹنگ مشین کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے: صدر عارف علوی

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے الیکشن میں استعمال کی تاریخ بارے میں اعداد وشمار انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک مشین کے استعمال سے ووٹر کے اعتماد میں اضافہ، الیکشن پٹیشنز، قتل اور تشدد میں نمایاں کمی واقع

1707961
ہمارے ہاں، ووٹنگ مشین کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہماری الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے اور اس کا نظام فلپائن کے انتخابات میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک مشین سے زیادہ بہتر ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے الیکشن میں استعمال کی تاریخ بارے میں اعداد وشمار انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک مشین کے استعمال سے ووٹر کے اعتماد میں اضافہ، الیکشن پٹیشنز، قتل اور تشدد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق فلپائن میں 2007 کےانتخابات میں روایتی کاغذ کے ذریعے ووٹنگ کے نظام سے6 ہفتوں بعد انتخابات کےنتائج کاا علان کیا گیا جبکہ 2010 اور 2019 میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے ذریعے ووٹنگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد نتائج اعلان کیا گیا۔

فلپائن میں 2007 میں 35 فیصد لوگ اس پر اعتماد کرتے تھے جبکہ 2010 اور 2019 میں اعتماد کی یہ سطح 75 فیصد اور 89 فیصد تک پہنچ گئی۔ 2007 کے انتخابات کے بعد انتخابات کو چیلنج کرنے کے لئے ایک ہزار پٹیشنز دائر کی گئیں جبکہ 2010 میں 49 اور 2019 کے انتخابات میں 11 پٹیشنز دائری کی گئیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایسی تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ ہمارے ہاں، ووٹنگ مشین کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے اور ہمارا نظام اس سے بھی زیادہ بہتر ہے۔



متعللقہ خبریں