مسلح افواج چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: صدر عارف علوی

انہوں نے کہاکہ بری ،بحری اورفضائی افواج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنے خون سے پاکستان کی آزادی اورسلامتی کادفاع کیاہے ، ان کی قربانیوں نے نہ صرف آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنایا ہے

1703712
مسلح افواج چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: صدر  عارف علوی

صدرعارف علوی نے کہاہے کہ مسلح افواج بدلتے ہوئے وقت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع وشہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی دفاعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیاہے اور جے ایف ۔17 تھنڈر لڑاکا طیارہ، الخالدٹینک اورپاک بحریہ کے جہازتیارکرکے دفاعی آلات میں خودانحصاری کی طرف پیشقدمی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بری ،بحری اورفضائی افواج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنے خون سے پاکستان کی آزادی اورسلامتی کادفاع کیاہے ، ان کی قربانیوں نے نہ صرف آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنایا ہے بلکہ آنیوالے تمام زمانوں کے لئے قوم کاسرفخرسے بلند کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہداء ہمارافخر اورسرکا تاج ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہایہ حقیقت ہے کہ ہمارے دشمن نے ہماری آزادی اورخودمختاری کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے روایتی جنگ چھیڑی اورپھراسے دہشتگردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ امن کے لئے تمام ترکوششوں کے باوجودپاکستان نے اپنے ہمسائے کے ساتھ امن ووقاراورعزت کے ساتھ رہنے میں مسائل کاسامناکیا ہے۔صدرنے خطے میں پاکستان کی امن کی خواہش کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے لئے اہم کردارادا کیااورآج بھی یہ ہمسایہ ملک میں امن برقرار رکھنے کی کوششوں کاحصہ ہے۔



متعللقہ خبریں