نیا پاکستان پلک جھپکنے سے نہیں بن سکتا، عمران خان

وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں ایک طبقہ امیر اور زیادہ لوگ غریب ہوں

1702387
نیا پاکستان پلک جھپکنے سے نہیں بن سکتا، عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے  کہ نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بنے گا، تبدیلی جدوجہد کادوسرا  نام ہے، گھسے پٹے نظاموں کو بدلنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

پاکستان پراپرٹی، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ ہم  شعبہ تعمیرِ مکانات  کی ہر ممکنہ مدد کریں گے، ملک  میں غربا کوآشیانے کی ضرورت ہے، جن کو  گھر بنانے کی سہولت کسی نے میسر نہیں کی، اب  کے بعد بینک مستحق  افراد  کو مکان  بنانے کے لیے قرضہ دیں گے، تعمیراتی صنعت چلے گی تو اس سے عوام کو فائدہ  پہنچے  گا، تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔

عمران خان نے بتایا  کہ حکومت کی کوشش ہے  کہ  زیادہ سے زیادہ چیزیں پاکستان میں بنیں۔ دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ وہ  اپنا مکان بنا سکیں ، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں ایک طبقہ امیر اور زیادہ لوگ غریب ہوں، پٹروسی  ملک  بھارت میں اس وقت غربت اپنی انتہا پر  ہے۔

انہوں نے  چین کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا اس ملک  نے اولین طور پر  کمزور طبقے کی مدد کی، پاکستان میں کمزور طبقے کے لیے کبھی پالیسی نہیں بنائی گئی، نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے، ہماری کوششغریب  طبقے کو ترقی دلانا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں حالات خراب ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو فون کر کے کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے رعایت حاصل کی، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتاہے۔ ہم ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوششیں صرف کر رہے ہیں۔
 



متعللقہ خبریں