حکومت فوجداری اور دیوانی مقدمات میں اصلاحات لارہی ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور فروغ کیلئے وکلاء تنظیموں نے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا

1701798
حکومت فوجداری اور دیوانی مقدمات میں اصلاحات لارہی ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے فوجداری اور دیوانی مقدمات میں اصلاحات لا رہی ہے۔وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور فروغ کیلئے وکلاء تنظیموں نے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے قانونی اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وکلاء کی نمائندہ تنظیموں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت وکلاء کے مسائل سے آگاہ ہے اور اُن کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے وکلاء کی ہائوسنگ کالونی کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے ،وکلاء کو نیا ہائوسنگ پروگرام میں شامل کرنے ،صحت کارڈ فراہم کرنے اور نوجوان وکلاء کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔وفد نے حکومت کے قانونی اصلاحات کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کی۔



متعللقہ خبریں