افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہو گا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام پائیدار امن کے خواہاں ہیں اور افغانستان کی طرف سے کسی بھی مثبت اقدام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے افغانستان سے مختلف سفارتی مشنزکے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے

1699383
افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہو گا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہو گا۔افغانستا ن کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ افغانستان میں کسی بھی گھمبیرصورتحال سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہو ں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام پائیدار امن کے خواہاں ہیں اور افغانستان کی طرف سے کسی بھی مثبت اقدام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے افغانستان سے مختلف سفارتی مشنزکے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سب سے بڑا تخریب کار ہے اور وہ پاکستان کیخلاف منفی کردار ادا کر رہا ہے اور اس مقصد کی خاطر اس نے دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے مختلف دہشتگرد گروپ اکٹھے کر رکھے ہیں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ بھارت علاقائی امن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے ان مذموم عزائم پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں