وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پشاور

وزیراعظم کو ضم ہونے والے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں، پاک افغان انٹرنیشنل سرحد پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی

1687118
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پشاور

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم کو پاک افغان سرحد پر سیکورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات سے بھی آگاہی کرائی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس درے میں نے   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیر اعظم کے  ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور انہیں  ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو ضم ہونے والے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں، پاک افغان انٹرنیشنل سرحد پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

عمران خان  نے سرحدی علاقوں پر پہرے اور بیرونی سیکیورٹی کے لیے حقیقت پسندانہ اقدامات کو بھی سراہا جبکہ کورونا ،ٹڈی دل، انسداد پولیو مہم اور شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ کی مدد پر بھی مسلح افواج کی تعریف کی۔

 



متعللقہ خبریں