پاکستان، کورونا کی چوتھی لہر نے ملک میں دوبارہ سے خوف طاری کر دیا

مہلک وائرس نے  ایک دن میں مزید 65 افراد کو موت کی نیند سلا دیا جس سے  ملک میں مجموعی جانی نقصان  23ہزار 360ہوگیا

1683195
پاکستان، کورونا کی چوتھی لہر نے ملک میں دوبارہ سے خوف طاری کر دیا

پاکستان میں کورونا  کی چوتھی لہر نے اپنا اثر ظاہر کرنا شروع کر دیا  ،ایک بار پھر کورونا کیسز میں سرعت سے  اضافہ ہونے لگا،گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4950 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

مہلک وائرس نے  ایک دن میں مزید 65 افراد کو موت کی نیند سلا دیا جس سے  ملک میں مجموعی جانی نقصان  23ہزار 360ہوگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58ہزار579کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن کے نتیجے میں 5 ہزار  کے قریب   افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اسوقت  3ہزار187 مریضوں کی جان کو خطرہ لا حق ہے۔

 



متعللقہ خبریں