شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما

شہروز کاشف نے آج صبح کے ٹو کی 8 ہزار 611 میٹر چوٹی کو سر کیا  آج صبح 19 سالہ شہروز کاشف نے کے ٹو کی چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا

1680915
شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما

شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

شہروز کاشف نے آج صبح کے ٹو کی 8 ہزار 611 میٹر چوٹی کو سر کیا  آج صبح 19 سالہ شہروز کاشف نے کے ٹو کی چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی جس کے بعد وہ کے ٹو سر کرنے والے بھی سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے دو ماہ قبل ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کر کے کم عمر ترین پاکستانی ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

شہروز کاشف کے والد نے کہا ہے کہ بہت فخر کی بات نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے ہے۔شہروز  نے اپنے مشن کا نام پاکستان آن کے ٹو رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ شہروز کی محفوظ واپسی کی دعا کریں۔ کیونکہ ٹو سے واپسی کا راستہ خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں۔ جب ان کی عمر 17 برس تھی ۔ شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔

شہروز کاشف کے والد کا کہنا تھا کہ شہروز نے 2 ماہ قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی اور آج شہروز کے ٹو سر کرنے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

سلمان کاشف نے بتایا کہ شہروز 11 سال کی عمر سے پہاڑوں کو سر کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بطور والدین  اب ہم عادی ہوگئے ہیں۔

والد کے مطابق شہروز کو پہاڑوں پر جانے کا شوق ان کے ساتھ گئے آفس ٹرپ کے دوران ہوا اور اسی دوران شہروز نے پہلی بار کسی پہاڑ پر جانے کی خواہش کی جسے گائیڈ کے ساتھ کر بھیج کر پورا کیا۔

والد کا کہنا ہے کہ شہروز نے ایک سال میں دو مختلف اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیاہے۔



متعللقہ خبریں