پاکستان کی بھارت کی جانب سے عمران خان اور دیگر حکام کی جاسوسی کرنے کی مذمت

بی جے پی حکومت عرصہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے

1679098
پاکستان کی بھارت کی  جانب سے عمران خان اور دیگر حکام کی جاسوسی کرنے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان  نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ہم   بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرشخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی آلات کے ذریعے اپنے شہریوں وغیرملکیوں کی جاسوسی پر ہمیں  تشویش  لا حق ہے۔ لہذا ہم  ذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کے عالمی اصولوں کی واضح خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بی جے پی حکومت عرصہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یورپی یونین کی ڈس انفولیب اطلاعات میں بھی دنیا نے نام نہاد ہندوستانی “جمہوریت” کا اصل چہرہ دیکھا، بھارت کی زیادتیوں کے معاملے کو  مناسب عالمی پلیٹ فارمزپر سامنے لائیں گے، ہماری  اپیل  ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے  اس معاملے کی مکمل تحقیقات کراتے ہوئے قصورواروں کا محاسبہ کرے۔

 



متعللقہ خبریں