پاکستان: 5.2 کی شدت سے زلزلہ

صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور کے جوار میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1678176
پاکستان: 5.2 کی شدت سے زلزلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور کے جوار میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قومی سسمک مانیٹرنگ مرکز  کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز راجن پور سے 37 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا اور زلزلے کی گہرائی زیرِ زمین 39 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ غازی خان اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں