پاکستان میں مون سون بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

صوبہ پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے

1677842
پاکستان میں مون سون بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

پاکستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔

بارش کے دوران  مختلف  حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ چائنہ اسکیم میں گھر کی چھت گرنے سے والدین اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں شہری انتظامیہ  اور واسا کو چاق و چوبند رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

کراچی میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ شہر میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری  آندھی  برقرار  ہے۔

دوسری جانب دیر بالا کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیاحوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی اور 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کوہاٹ کے قریب شکردرہ کے برساتی نالے میں 7 افراد بہہ گئے۔

 



متعللقہ خبریں