انسداد کورونا ویکسین کی عالمی سطح پر ارزاں رسائی ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان

منگل کے روز پائیدار ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو ویکسین کی پیداوار میں تیزی لانی چاہئے تاکہ اس کی تیزرفتار ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے

1674919
انسداد کورونا ویکسین کی عالمی سطح پر ارزاں رسائی ضروری ہے:  وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کو شکست دینے اور عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی بحال کرنے کیلئے پوری دنیا کو مناسب قیمت پر انسداد کورونا ویکسین تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

منگل کے روز پائیدار ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو ویکسین کی پیداوار میں تیزی لانی چاہئے تاکہ اس کی تیزرفتار ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں بھی ویکسین بنانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اس مقصد کیلئے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ کورونا کے بعد بحالی ،پائیدار ترقی کے مقاصد اور ماحول کے تحفظ کے تینوں بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مالدار ممالک نے اپنی معیشتوں کی بحالی کیلئے سترہ کھرب ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک معاشی بحالی کیلئے چارکھرب 30 ارب ڈالرز کی اشد ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ مالدار ممالک نے رضاکارانہ طور پر غیراستعمال شدہ رقم کو عالمی مالیاتی ادارے کو دینا چاہئے اور اس کی بہت جلد منظوری ہونی چاہئے۔



متعللقہ خبریں