لاہور، ترک بین الاقوامی اسکولوں کے دو طلبا نے اے لیول کے امتحانات میں میدان مار لیا

ترکی میں اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے کے لئے کامیاب طلباء سے ہر ممکنہ تعاون کا عندیہ

1667398
لاہور، ترک بین الاقوامی اسکولوں  کے دو طلبا نے اے لیول  کے امتحانات میں میدان مار لیا

پاکستان میں ترک معارف فاؤنڈیشن (ٹی ایم وی) کے "پاک ترک معارف بین الاقوامی اسکولوں" میں تعلیم حاصل کرنے والے دو طلباء دنیا بھر میں ہونے والے "کیمبرج اے لیول" امتحانات میں حیاتیات اور سوشیالوجی کے شعبے میں پاکستان میں اوّل نمبر پر آئے ہیں۔

پاکستان میں ٹی ایم وی عہدیدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولوں کے لاہور کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے والی مریم آصف کو سوشیالوجی میں  اور امیر حمزہ کو حیاتیات میں کیمبرج اے لیول کے امتحانات میں "حسنِ کارکردگی کیمبرج اسٹوڈنٹ" ایوارڈ  سے نواز ا گیا  ہے۔

ٹی ایم وی عہدیدار نے بتایا کہ ترکی میں اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے کے لئے کامیاب طلباء سے ہر ممکنہ تعاون کیا جائیگا اور ایسے مواقع دیے جائینگے جن کی بدولت یہ ترکی میں تعلیم کے بعد پاکستان لوٹتے ہوئے  ملک کی خدمت کرسکیں۔

دونوں طلباء نے پاکستان میں تعلیمی ادارے کو چلانے کے لئے ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

طلبا کے والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اعلی معیار کی تعلیم پر ٹی ایم وی اور ترکی سے اظہارِ تشکر کیا۔

 



متعللقہ خبریں