پاکستان میں ٹک ٹاک کی سرگرمیاں معطل

عدالت نے  مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک چلانے والوں کو فحش مواد  کو جگہ نہ دینے کی درخواست کی گئی  لیکن اس میں  بہتری نہیں ہوئی

1666646
پاکستان میں ٹک ٹاک کی سرگرمیاں معطل

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی، پی ٹی اے کو ٹک ٹاک فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستانی عدالت نے چینی سماجی رابطوں کی  اپلیکشن  ٹک ٹاک  پر 8 جولائی تک بند عائد کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ فیصلے میں   جواز پیش کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے اسلامی بنیادی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت کا احترام نہیں کیا۔

متعلقہ درخواست پر حتمی  فیصلے تک ٹک ٹاک ایپلیکیشن معطل رہے گی، عدالت نے  مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک چلانے والوں کو فحش مواد  کو جگہ نہ دینے کی درخواست کی گئی  لیکن اس میں  بہتری نہیں ہوئی۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر اسد اشفاق نے عدالت میں بتایا کہ پی ٹی اے سے بھی شکایت کی لیکن جواب نہیں ملا،  ٹک ٹاک وڈیوز سے فحاشی پھیل رہی ہے، اایسی وڈیو چلائی جاتی ہیں جو ملکی ثقافت اور مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں ، ٹک ٹاک پر حال ہی میں ہم جنس پرستی کو فخریہ پیش کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک بندش کی درخواست کامران مجیب نے دائر کی تھی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھی کئی بار رجوع کیا لیکن شکایت پر کوئی کاروائی نہ کی گئی۔



متعللقہ خبریں