کسی ملک میں سیر و سیاحت کےفروغ کے لیے امن کا ماحول لازمی ہے، عمران خان

دہشت گردی   پر قابو پانے سے  اس شعبے میں گہما گہمی آئی ہے

1666685
کسی ملک میں سیر و سیاحت کےفروغ  کے لیے امن کا ماحول لازمی ہے، عمران خان

وزیراعظم  عمران خان کا کہنا ہے کہ سیر وسیاحت کے لئے امن کا ماحول لازم و ملزوم ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا، جان و مال کا تحفظ نہ ہو تو سیاح  سیر و تفریح  کیلئے نہیں آتے، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں ہمیں  مزید سیاحتی مراکز قائم کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی   پر قابو پانے سے  اس شعبے میں گہما گہمی آئی ہے ، سیاحتی فروغ کیلئے مختلف منصوبے وضع کیے جا رہے ہیں ، موبائل فون کے باعث سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوا، ہم  سیاحتی زون کی حدود کا تعین کر رہے ہیں ان عوامل سے ملک میں سیر و سیاحت کا شعبہ پروان چڑھے گا۔خیبرپختونخواہ  اور  شمالی علاقہ جات  میں نئے سیاحتی مراکز  کے قیام  کی  ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں