پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمود قریشی

ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یاسیاسی ؟ گرے لسٹ میں برقرار رکھے جانے سے یہ سوالات پیدا ہوئے ہیں

1665162
پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، شاہ محمود قریشی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھے جانے کے فیصلے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا  تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یاسیاسی ؟

 انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آیا کہ  اس فورم کو سیاسی مقاصد کا آلہ کار تو نہیں بنایا جا رہا ؟، جہاں تک تکنیکی پہلووٴں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دئیے گئے تھے  جن میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عمل درآمد کر لیا ہے اور اس کا اقرار  یہ ادارہ بھی کرچکا ہے۔ ، ستائیسویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور مزید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میری نظر میں ایسی صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ  ملکی  مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے، ہمارا مفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہیے، جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔ بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے  پاکستان کو 27 نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا تھا جس میں سے پاکستان کی جانب سے ایک پرعمل درآمد باقی رہ گیا تھا، تاہم ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں