نوجوانوں کوروزگاردے کرملک کی تقدیرکوتبدیل کیاجاسکتا ہے: صدر عارف علوی

اسلا م آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیکوں اور سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز تر ترقی کی منزل کے حصول کیلئے ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے

1664506
نوجوانوں کوروزگاردے کرملک کی تقدیرکوتبدیل کیاجاسکتا ہے: صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مصنوعی ذہانت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر کے ملک کی تقدیر کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اسلا م آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیکوں اور سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز تر ترقی کی منزل کے حصول کیلئے ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے۔

صدر نے ارکان پارلیمنٹ اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ حکومت کے خصوصی قرضوں کی سہولت کے بارے میں خواتین اور خصوصی افراد میں آگاہی پیدا کریں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے معاشی خود مختاری حاصل کرسکیں۔صدر نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کے بہترین مفاد میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔



متعللقہ خبریں