پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے :قریشی

وزیرخارجہ نے افغان ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی اعتمادکی ضرورت پرزوردیاکیونکہ پاکستان افغان امن عمل میں ایک مشترکہ شراکت دار ہے

1662447
پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے :قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے اور اس نے مختلف عالمی فورمزپرہمیشہ مصالحت اورمسئلے کے سیاسی مذاکراتی حل کے لئے کردار ادا کیاہے۔

قومی ادارہ صحت کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ مختلف ملکوں کے تقریباً چوالیس وزرائے خارجہ اورسربراہان حکومت نے ترکی میں انطالیہ سفارتی فورم میں افغان مسئلے کے پُرامن حل کے لئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان کے مفادات افغانستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں تاہم افغانوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ امن واستحکام کے ساتھ روابط اورمعاشی تعاون کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے افغان ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی اعتمادکی ضرورت پرزوردیاکیونکہ پاکستان افغان امن عمل میں ایک مشترکہ شراکت دار ہے۔



متعللقہ خبریں