صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ صدر مملکت نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

1661834
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ صدر مملکت نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اُمید ہے کہ آپکی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدر عارف علوی نے اپنے خط میں سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں