پاکستان نے امریکہ کو افغانستان میں آپریشن کے لیے فوجی اڈے استعمال نہ کرسکنے کا دوٹوک جواب دے دیا

ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دیں گے، عمران خان

1661064
پاکستان  نے امریکہ کو افغانستان میں آپریشن کے لیے فوجی اڈے استعمال نہ کرسکنے کا دوٹوک جواب دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد  واشنگٹن  انتظامیہ  افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکی خفیہ سروس کو  پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کردیا۔

امریکی ٹی وی ایچ بی او کے پروگرام ایگزیوس کے اینکر جوناتھن سوان کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی۔ اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔

اس سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پیشتر امریکہ کی جانب سے افغانستان میں فوجی کاروائیوں کے لیے پاکستانی سرزمین کو استعمال کرنے  اور پاکستان میں ڈراؤن حملوں کے برخلاف  ماضی کی حکومتوں پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے  عمران  خان  کے سال2018 میں برسرِ اقتدار آنے  کے بعد  ملک میں کسی بھی امریکی ڈراؤن نے کوئی کاروائی نہیں کی۔



متعللقہ خبریں