وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اورانھیں انتخابی عمل میں شامل کیاجاناچاہیے

1660450
وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

زیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کاعمل اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اورانھیں انتخابی عمل میں شامل کیاجاناچاہیے ۔عمران خان نے کہاکہ انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہی واحدحل ہے۔وزیراعظم کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اورانتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں اب تک کی پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔



متعللقہ خبریں