وزیراعظم عمران خان کا نفرت پھیلانےوالی ویب سائٹس کےخلاف سخت کارروائی پرزور

ایک غیرملکی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویومیں جو پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی نشرکیاگیا وزیراعظم نے کہاکہ اسلامی انتہاپسندی اوراسلامی بنیاد پرستی کی اصطلاحات کااستعمال سلمان رشدی کی کتاب کی اشاعت اورپھرنائن الیون کے واقعے کے بعدشروع ہوا

1657334
وزیراعظم عمران خان  کا نفرت پھیلانےوالی ویب سائٹس کےخلاف سخت کارروائی پرزور

وزیراعظم عمران خان نے نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیاہے جن کامقصد انسانیت کے درمیان تقسیم پیدا کرناہے۔

ایک غیرملکی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویومیں جو پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی نشرکیاگیا وزیراعظم نے کہاکہ اسلامی انتہاپسندی اوراسلامی بنیاد پرستی کی اصطلاحات کااستعمال سلمان رشدی کی کتاب کی اشاعت اورپھرنائن الیون کے واقعے کے بعدشروع ہوا۔

انہوں نے اسلامی دنیاپربھی زوردیا کہ وہ عالمی سطح پر اپنامقدمہ پیش کرے اور اسلام کے بارے میں آگہی کو فروغ دے۔وزیراعظم نے کہاکہ اسلامی بنیاد پرستوں کی اصطلاح کے استعمال سے ظاہرہوتاہے کہ مذہب میں ایساکچھ ہے جس نے انہیں بنیاد پرست بنادیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاکوئی مذہب نہیں اورانتہاپسندہرمعاشرے میں پائے جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ مسلم ممالک کے بجائے مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں کواسلام مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے۔ انہوں نے آگہی کے فروغ کے ذریعے اس خلیج کو ختم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ مغربی ممالک میں دہشت گردی کاحالیہ رجحان اس امر کامتقاضی ہے کہ آن لائن پھیلائی جانے والی بنیادپرستی پرخصوصی توجہ مرکوزکی جائے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے حالیہ معاملہ اپنے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈوکے ساتھ اٹھایاہے۔ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کے متعلق کہاکہ وہ آن لائن نفرت اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کے خلاف لڑنے کی اہمیت کوسمجھتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ اس معاملے کے بارے میں قابل ذکر تحریک موجودنہیں ہے اوربعض عالمی یامغربی رہنمادرحقیقت اس معاملے پرآگہی نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں