عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے نیب کی آگاہی حکمت عملی کی تعریف

نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے

1657380
عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے نیب کی آگاہی حکمت عملی کی تعریف

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر نیب کی آگاہی حکمت عملی کو سراہا ہے، یہ نیب کی شاندار کامیابی ہے۔

نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے ملک بھر کے سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام بیماریوں کی ہے ،اس سے اقربا پروری اور میرٹ کو نظرانداز کرنے ، شفافیت اور احتساب سمیت متنوع مسائل جنم لیتے ہیں۔نیب کی موثر آگاہی اور روک تھام کی حکمت عملی کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کو عالمی ااقتصادی فورم نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن گیا ہے۔ نیب کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 33کے تحت بدعنوانی سے متعلق برے اثرات سے آگاہی اور تدارک کا اختیارہے ، نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کی ہدایت پر معاشرہ کے مختلف طبقوں سے مثبت ردعمل کے ساتھ ساتھ نیب کے میڈیا ونگ نے مفت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے نیب کی آگاہی و تدارک کی مہم کرپشن فری پاکستان پر ایمان کو اجاگر کیا ہے جس کو معاشرہ کے تمام طبقوں نے سراہا ہے،انہوں نے کہاکہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے آگاہی اور تدارک مہم کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے ہیں۔نیب کی کاوشوں کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے تمام شیڈول بینکوں کی تمام اے ٹی ایم سکرینز پر نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار چلتا ہے۔

نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ملک بھر کے سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔نیب اور ایس این جی پی ایل آئیسکو لیسکو گیپکو فیسکو اور کے الیکٹرک کے درمیان تعاون سے گیس اور بجلی کے بلوں پر بد عنوانی کے منفی اثرات سے آگہی کا پیغام پرنٹ کیا جا رہا ہے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرنیب نے پی ٹی اے کے تعاون سے ملک بھر میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ذریعے تمام موبائل فون سبسکرائبر تک بدعنوانی سے انکار کا پیغام پہنچا یا ۔فیڈرل فلم سنسر بورڈ کے تعاون سے نیب کا ویڈیو پیغام بدعنوانی سے انکار ملک بھر کے تمام سینما گھروں میں دکھایا جاتا ہے۔نیب کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے تاہم کورونا کے باعث سینما بند ہیں۔

بلوچستان اور گلگت بلتستان کے اخبارات میں اشاعت کے لئے جاری کیے جانے والے تمام سرکاری ٹینڈروں پر نیب کا پیغام “کرپشن سے انکار” شائع کیاجا رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے دوران نیب کی انسداد بدعنوانی مہم وسیع پیمانے پر چلائی گئی۔

نیب کی موثر اور فعال آگاہی اور روک تھام مہم کے بارے میں موصول ہونے والی بہترین آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب نے 2021کے دوران بھی اس آگاہی مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں تمام اسٹیک ہولڈرز ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد سے ہرقسم کی بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں