پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 695کورونا ٹیسٹ کئے گئے، کل ملک بھر میں 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی

1656582
پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 57 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان  21 ہزار 633ہوگئی۔

اسی دورانیہ میں 1194نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ  واقعات کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 695کورونا ٹیسٹ کئے گئے، کل ملک بھر میں 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں