ملک کی سماجی واقتصادی ترقی زرعی اورصنعتی شعبوں کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے: وزیراعظم عمران خان

سلام آباد میں کسانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے تمام تراقدامات کرے گی جن میں چین کے تعاون سے جدیدرجحانات کومتعارف کرانابھی شامل ہے

1654500
ملک کی سماجی واقتصادی ترقی زرعی اورصنعتی شعبوں کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے:  وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کی سماجی واقتصادی ترقی زرعی اورصنعتی شعبوں کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں کسانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے تمام تراقدامات کرے گی جن میں چین کے تعاون سے جدیدرجحانات کومتعارف کرانابھی شامل ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ زرعی شعبے کی جدیدخطوط پر ترقی کو پاک چین اقتصادی راہداری کاحصہ بنایاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے رواں برس ملک میں گندم، چاول، مکئی اورگنے سمیت مختلف فصلو ں کی ریکارڈ پیداوارہوئی ہے۔عمران خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کوتمام اشیاء کی امدادی قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔انہوں نے اپنی حکومت کے اس عزم کااظہارکیاکہ کاشتکاروں کومخصوص کاروباری گروہوں اور مافیائوں کے استحصال سے محفوظ رکھاجائے گا۔کاشتکاروں کے نمائندوں نے عمران خان کی قیادت کی بھرپورتعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کسی حکومت یارہنمانے کاشتکاروں کے مفادات کاتحفظ کرنے کے لئے اس قدر کوششیں نہیں کیں۔



متعللقہ خبریں