پاکستان: صدر عارف علوی کا صدر محمود عباس کے نام مراسلہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان، اقوام متحدہ کے فیصلوں سے ہم آہنگ شکل میں 1967 سے قبل کی سرحدوں کے اندر اور بیت المقدس کے دارالحکومت والی خودمختار فلسطین حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے: صدر علوی

1638991
پاکستان: صدر عارف علوی کا صدر محمود عباس کے نام مراسلہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان کے صدر عارف علوی نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں اور غیر قانونی کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

علوی نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو بھیجے گئے مراسلے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف  معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی قابض فورسز کے حملوں پر شدید افسوس اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، غزہ پر اسرائیل کے بے مہار حملوں میں بچوں سمیت ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر عارف علوی نے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی تمنا ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی  حملے انسانی اقدار، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی برادری کو فلسطین کے دعوے کے لئے حرکت میں لانے اور فلسطینی عوام کی آواز کی طرف متوجہ کروانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

صدر علوی نے ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے فیصلوں سے ہم آہنگ شکل میں 1967 سے قبل کی سرحدوں کے اندر اور بیت المقدس کے دارالحکومت والی خودمختار فلسطین حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں