دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا

1636429
دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

 

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں توانائی، مواصلات، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 50 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت کے فریم ورک کی مفاہمتی یادداشت سمیت مختلف شعبوں باہمی معاہدوں پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور افغانستان امن مفاہمتی عمل سے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دونوں ممالک میں جرائم کی روک تھام کیلئے سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی، انسداد منشیات، توانائی، پن بجلی گھر سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں ‏پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان آج اپنے دورے کے دوسرے روز مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کل عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں